بالغ یا جوان بھیڑیے کی لمبائی چھ سے سات فٹ تک ہوتی ہے جس میں دم کی لمبائی شامل ہے۔ ان کا عموماً وزن تیرہ سے اناسی کلو گرام تک ہو سکتا ہے جو مختلف اقسام میں جدا ہے۔ بھیڑیے کا قد عموماً بیس سے اڑتیس انچ تک ہوتا ہے اور ان کے جسم پر گھنی پشم ہوتی ہے جو جلد سے اوپر دو تہوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اوپری تہ گرد جبکہ نچلی پانی سے جلد کو بچاتی ہے۔ اس پشم کا رنگ مختلف ہو سکتا ہے جس میں خاکستر، سفید، سرخ، بھورا اور سیاہ رنگ کی آمیزش ہوتی ہے
بھیڑیے عام طور پر گرہوں کی شکل میں رہتے ہیں اور انھیں “گروہ“ کہا جاتا ہے۔ ایک گروہ میں عام طور پر ایک ہی خاندان کے بھیڑیے ہوتے ہیں جن میں بھیڑیے اور ان کی اولاد ہوتی ہے۔ ایک گروہ میں زیادہ سے زیادہ پندرہ بھیڑیے ہوتے ہیں۔ گروہ کے سربراہ نر کو سائنسی اصطلاح میں “الفا نر“ یا نر اول اور مادہ کو “الفا مادہ“ یا مادہ اول کہا جاتا ہے۔ ہر گروہ کے علاقے کا تعین بُو اور چیخنے سے کیا جاتا ہے اور علاقہ میں نئے حملہ آوروں یا مداخلت کاروں کے خلاف شدید مزاحمت کی جاتی ہے۔ چھوٹے بھیڑیوں کو سائنسی اصطلاح میں پلے کہا جاتا ہے اور مادہ ایک وقت میں پانچ یا چھ پلوں کو جنم دیتی ہے۔
بھیڑیا واحد درندہ ھے جو اتنی طاقت رکھتا ھے کہ اس کی تیز ترین آنکھیں کسی جن کا تعاقب کرکے پھرتی سے چھلانگ لگائے اور اسے مار ڈالے
* بھیڑیا کبھی مردار نہیں کھاتا اور یہ جنگل کے بادشاہ کا طریقہ ھے اور نہ ھی بھیڑیا محرم مؤنث پر جھانکتا ھے یعنی باقی جانوروں سے بالکل مختلف کہ
* اپنی ماں اور بہن کو شہوت کی نگاہ سے دیکھتا تک نہیں
* بھیڑیا اپنی شریک حیات کا اتنا وفادار ھوتا ھے کہ اس کے علاوہ کسی اور مؤنث سے تعلق قائم نہیں کرتا اسی طرح مؤنث بھی بھیڑئیے کے ساتھ وفاداری کرتی ھے
* بھیڑیا اپنی اولاد کو پہچانتا ھے کیونکہ ان کی ماں اور باپ ایک ھی ھوتے ھیں
* جوڑے میں سے اگر کوئی مرجائے تو دوسرا مرنے والی جگہ پر کم از کم تین ماہ کھڑا افسوس کرتا ھے
* بھیڑییے کو عربی میں ابن البار کہا جاتا ھے ، یعنی نیک بیٹا کہ والدین جب بوڑھے ھوجاتے ھیں تو ان کے لئے شکار کرتا ھے اور ان کا پورا خیال رکھتا ھے
* بھیڑیا کی بہترین صفات میں بہادری ، وفاداری ، خودداری ، اور والدین سے حسن سلوک مشھور ھیں
اوپر تصویر پر ذرا غور کریں
1- سب سے آگے تین چلنے والے بوڑھے اور بیمار بھیڑییے ھیں
2- دوسرے پانچ منتخب طاقتور جو بوڑھے ، بیمار بھیڑیوں کے ساتھ ( فرسٹ ایڈ )تعاون کرنے والے ھیں
3- ان کے پیچھے طاقتور ، دشمن کے حملے کا دفاع کرنے والے چاک و چوبند بھیڑییے ھیں
4- درمیان میں باقی عام بھیڑییے ھیں
5- سب کے آخر میں بھیڑیوں کا مستعد قائد ھے جو سب کی نگرانی کررھا ھے کہ کوئی اپنی ڈیوٹی سے غافل تو نہیں اور ھر طرف سے دشمن کا خیال رکھتا ھے اس کو عربی میں ( الف ) کہتے ہیں کہ اکیلا ھزار کے برابر
ایک سبق جو ھمارے لیے باعث عبرت ھے
کہ بھیڑییے بھی اپنا بہترین خیرخواہ قائد منتخب کرتے ہیں
No comments:
Post a Comment