Showing posts with label پرندوں کا بادشاہ. Show all posts
Showing posts with label پرندوں کا بادشاہ. Show all posts

عقاب

عقاب eagle
عقاب کی بہت سی اقسام ہے ضروری نہیں سب میں مماثلت ہو یہ امریکہ ، یورپ ، ایشیا میں پایا جاتا ہے 60 سے زائد اقسام پائی جاتی ہے ۔

‏ ”‏بہترین حالات کے تحت سنہری عقاب (‏عقیلہ کیرساٹوس‏)‏ پونے دو میل کی بلندی سے خرگوش کی معمولی سی حرکت کو بھی دیکھ سکتا ہے،‏“‏ دی گینیز بُک آف اینیمل ریکارڈز بیان کرتی ہے۔‏ دیگر کا اندازہ ہے کہ عقاب اس سے بھی زیادہ دُور سے دیکھ سکتا ہے!‏
سنہری عقاب کی دو بڑی بڑی آنکھیں ہوتی ہیں جو سر کا بیشتر حصہ گھیرے ہوتی ہیں۔‏ بُک آف برٹش برڈز بیان کرتی ہے کہ سنہری عقاب کی آنکھیں،‏ ”‏درحقیقت کافی زیادہ بڑی ہوتی ہیں مگر وہ اُسکی پرواز کی راہ میں حائل نہیں ہوتیں۔‏“‏

مزیدبرآں،‏ عقاب کی آنکھ میں روشنی حاصل کرنے والے خلیے ہماری نسبت پانچ گُنا زیادہ ہوتے ہیں،‏ بعض میں تو ہمارے 200000 خلیوں کے مقابلے میں فی مربع ملی‌میٹر 1000000 مخروطے ہوتے ہیں۔‏ عملاً ہر حساسہ نیورون سے جڑا ہوتا ہے۔‏ نتیجتاً عقاب کی عصب‌بصری میں جو آنکھ سے دماغ کو پیغام پہنچاتی ہے،‏ انسانوں کی نسبت دو گُنا زیادہ بافتے ہوتے ہیں۔‏ یہ مخلوق رنگ کی بھی خوب پہچان کر سکتی ہے!‏ یوں کہہ لیجئے کہ دیگر پرندوں کی طرح تمام شکاری پرندے طاقتور عدسوں سے لیس آنکھیں رکھتے ہیں جو ایک انچ کے فاصلے پر پڑی چیز سے نظر ہٹا کر فوری طور پر بہت دُور کی چیز پر نظر جما سکتے ہیں۔‏ اس سلسلے میں اُنکی آنکھیں ہماری آنکھوں سے بہت بہتر ہیں۔‏

دن کی روشنی میں عقاب کی بصارت کئی گُنا زیادہ ہو جاتی ہے مگر رات کو اُلو اس خوبی سے استفادہ کرتے ہیں۔‏ رات کو اِن شکاری پرندوں کی آنکھوں میں روشنی کے حساس آلے اور بڑے بڑے عدسے نصب ہوتے ہیں۔‏ نتیجتاً،‏ وہ رات کو ہماری نسبت دس گُنا زیادہ دیکھ سکتے ہیں۔‏ تاہم،‏ مکمل تاریکی کے دوران اُلو اپنے شکار کو تلاش کرنے کیلئے صرف اپنی سننے کی قوت پر انحصار کرتے ہیں۔‏

عقابوں کے گھونسلے عموماً بڑے درختوں پر یا اونچی چٹانوں پر ہوتے ہیں۔ اکثر اقسام دو انڈے دیتی ہیں۔ تاہم پہلے پیدا ہونے والے بچے عموماً دوسرے بچے کو پیدا ہوتے ہی مار دیتے ہیں۔ عموماً مادہ چوزہ نر سے بڑی ہوتی ہے۔ والدین چھوٹے بچے کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کرتے۔

زکی کیانی

ocean of knowledge

Understanding Climate Change and Effective Strategies to Tackle It

Introduction Climate change is one of the most pressing global challenges of our time. As greenhouse gas emissions rise, the planet's te...