Showing posts with label Disease. Show all posts
Showing posts with label Disease. Show all posts

leukaemia لیو کیمیا


لیو کیمیا leukaemia

اکیسویں صدی میں انسانیت جن مختلف جان لیوا اور مہلک بیماریوں میں مبتلا ہے لیوکیمیا ان میں سے ایک ہے۔ لیوکیمیا ایک مہلک clonal سے hematopoietic سٹیم سیل کی خرابی کا ایک جزو ہے۔ خیال رہے کہ اس مرض میں سفیدذرات خون (WBC) اس قدر بڑھ جاتے ہیں کہ سرخ ذرات خون انتہائی کم رہ جاتے ہیں سفیدذرات خون کے بڑھنے سے جسم کارنگ پھیکا سفیدی مائل ہوجاتا ہے، ناخن بالکل سفید دودھ کی طرح ہو جاتے ہیں ۔
خون کے سفیدذرات اس کیلوس کو کہتے ہیں جو غذا کے ہضم ہونے کے بعدعروق مارسایقا (غددجاذبہ) کے ذریعے جگروخون میں داخل ہوتاہے چونکہ عروق ماساریقا اور غددجاذبہ و طحال ولبلبہ وغیرہ ایک ہی مزاج کے اعضاء ہیں اس لئے محققین نے ان سے سفید ذرات خون کا بننا تسلیم کیا ہے۔

لیکیومیا کے جراثیم جلدی اثر انداز ہوتے ہیں ۔ تمباکو اور سگریٹ نوشی کرنے والے لوگ اس مرض میں جلد مبتلا ہو جاتے ہیں۔ جن لوگوں کا قوت مدافعت کا نظام کمزور ہو وہ اس مرض کے جراثیم سے لڑنے میں ناکام رہتے ہیں ۔ وہ افراد جو شعاؤں (ایکسرے وغیرہ) کا کام کرتے ہیں یا فیکٹری میں کام کرنے والے افراد خاص طور پر جو بینزین کیمیکل کا کام کرتے ہیں ان لوگوں کو لیکیو میا ہو سکتا ہے۔  اب آئیے اس کی علا مات پر تھوڑی روشنی ڈالتے ہیں ۔ تاکہ جن لوگو کو ان علا مات میں سے کوئی علامت نظرآئے اسے فوراً کسی قابل اور ماہر فزیشین سے رابطہ کرنا چاہئے۔ وائرس انفیکشن لیوکیمیا کے اہم وجوہات میں سے ایک ہے، زیادہ عام وائرس کی قسمretrovirus c type ہے جو جسم میں leukocytosis کا سبب بنتا ہے اوراس کی وجہ سے بخار، خون کی کمی، ہڈیوں اور جوڑوں کا درد، دانت میں درد، pericardial بہاؤ کے ساتھ جسم کو تباہ کرتا رہتا ہے۔ بھوک نہ لگنا۔ وزن کا تیزی سے کم ہونا۔ سر چکرانا،عضلات میں درد۔ متلی، قے اور الٹی۔ آنتوں کے قدرتی فعل میں فرق، لگا تار قبض یا دست رہنا۔ لگا تار غیر فطری خون کا ڈسچارج۔ بہت زیادہ تھکان۔ انفیکشن کا صحیح نہ ہونا۔ بار بار بخار کا آنا۔
جگر اور تلی کا بڑھ جانا۔ رک رک کر سانس کا آنا۔ اینیمیا (خون کی کمی)
اب ہم اس کے علاج کی جانب آپ کی رہنمائی کرنا بھی مناسب سمجھتے ہیں ۔ اس مرض میں مریض کو سرخ خلیے اور پلیٹلٹس کی ڈرپس چڑھائی جاتی ہیں۔ انفیکشن دور کرنے کے لئے اینٹی بایو ٹکس دی جاتی ہیں۔ مریض کا یورک ایسڈ ٹھیک ہو تو اس صورت میں تھیراپی کی جاتی ہے۔ ان تھیراپیز میں بائیو لوجیکل تھیراپی، کیمو تھیراپی، ریڈئیشن تھیراپی اوررمشن انڈکشن شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ہڈیوں کا گودا تبدیل کرنا (بون میرو ٹرانس پلانٹ)اور اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ بھی اس کے علاج میں شامل ہیں۔
چونکہ لیوکیمیا ایک کینسر ہے اس لئے انتہائی مہلک بھی ہے جس میں مشہور زمانہ ریسلر رومن رائن مبتلا ہو گیا جسکی وجہ سے انکو ریسنلگ چھوڑنا پڑی ۔

تحریر: زکی کیانی

ocean of knowledge

Result of KSA Vs Houthis Conflicts

Result of KSA Vs Houthis Conflict The conflict between the Houthi rebels and Saudi Arabia in Yemen has been characterized by a complex web o...